وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ قابض فوج نے پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ ظالم بھارتی فوج نے پلوامہ میں دو نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔