مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

Published On 30 December,2021 10:03 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم وستم جاری ہے، قابض فوج نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فورسز نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، واقعے کے بعد علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

بھارتی فوج نے کلگام میں بھی گزشتہ روز 3 کشمیریوں کو شہید کیا، دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
 

Advertisement