18 سالہ باکسر علی تعظیم حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے

Published On 17 April,2022 06:14 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پیش رو کہلانے والے 18 سالہ علی تعظیم حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

18 سالہ برطانوی باکسر علی تعظیم کو ثانی عامر خان کے طور پر خاصی شہرت مل رہی تھی لیکن نوجوان فائٹر کو یہ عزت نصیب نہ ہوئی، وہ کار حادثے کا شکار ہو کر جانبر نہ ہو سکے۔

علی تعظیم کے پروموٹر سیم جونز نے یہ انتہائی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

یہ ناخوشگوار واقعہ وولفر ہیمٹن میں پیش آیا، نوجوان باکسر کے جاں بحق ہونے کی خبر نے اس کھیل سے وابستہ شائقین و ماہرین کو افسردہ کر دیا ہے۔

 

Advertisement