برمنگھم: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ، ایتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
100 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس نے چوتھی پوزیش حاصل کی، پاکستانی ایتھلیٹ نے 10.38 سکینڈ میں ریس مکمل کی۔
ویمن 100 میٹر ریس میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں، پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ بھی اپنی فائٹ ہار گئیں۔
پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ کو سری لنکن حریف کے ہاتھوں پانچ صفر سے شکست سے ہوئی۔