آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 12 June,2022 08:09 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت لیا۔

گلگت کے لالک جان سٹیڈیم میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کے نام رہا ہے، انہیں ایونٹ کے دوران حریف باکسر کے ان فٹ قرار دیے جانے کے بعد فاتح قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ کے مقابلوں میں 10 ملکوں کے باکسرز نے حصہ لیا تھا۔

سابق اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ نے آصف ہزارہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ خوشی ہے نوجوان باکسرز کی بڑی تعداد باکسنگ کھیل رہی ہے۔

آصف ہزارہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے باکسر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انکی جانب سے باکسنگ کا کیا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے،انکی رفتار، فٹ ورک، مکے اور صلاحیت چیک کریں، شاباش لڑکے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے۔

 

 

Advertisement