کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی باکسر الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 02 August,2022 09:34 am

برمنگھم: (دنیا نیوز) پاکستانی باکسر الیاس حسین کامن ویلتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے فیدر ویٹ کیٹگری کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

الیاس حسین نے حریف باکسر جوزف اینتھونی کو تین دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر سے ہوگا۔
 

Advertisement