لاس ویگاس میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ کینیلو الواریز نے جیت لیا

Published On 18 September,2022 06:04 pm

لاس ویگاس: (دنیا نیوز) امریکی شہر لاس ویگاس کے باکسنگ ارینا میں بڑا مقابلہ میکسیکن فائٹر کینیلو الواریز نے جیت لیا۔

امریکی ریاست کے ٹی ارینا باکسنگ رِنگ میں تگڑا مقابلہ ہوا، میکسیکو کے کینیلو الواریز اور قازقستانی گینیڈی گلووکن فائٹر مدمقابل ہوئے۔

میکسیکن فائٹر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، حریف باکسر پر تابڑ توڑ حملے کیے، جواب میں انہیں بھی ٹف ٹائم ملا، فُل جوش اور ایکشن کو تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا۔

12 راؤنڈ کا مقابلہ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوا، ریفریز کے متفقہ فیصلے پر کینیلو الواریز پھر چیمپئن بن گئے، جیت پر فاتح فائٹر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دل کھول کر داد دی۔
 

Advertisement