ایشین ایلیٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر زوہیب رشید سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین ایلیٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر زوہیب رشید سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی باکسر نے سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی تو گولڈ یا سلور میڈل مل سکتا ہے اور شکست کی صورت میں برانز میڈل زوہیب رشید کو ملے گا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے زوہیب رشید کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خالد محمود نے کہا ہے کہ زوہیب رشید کی پرفارمنس قابل فخر ہے، ماضی میں بھی زوہیب میڈل اپنے نام کرچکے ہیں اور اس بار بھی وہ زبردست کھیل پیش کررہے ہیں۔