کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( پی بی ایف ) کے زیراہتمام اور کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) کے تعاون سے جاری چیئرمین کے پی ٹی 40 ویں مینز اور چوتھی ویمنزنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کے پی ٹی کی مریم نے ویمنز فلائی ویٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
ویمنز فلائی ویٹ کے فائنل میں کے پی ٹی کی مریم نے آرمی کی رمشا کو 4-1 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سیمی فائنل مقابلوں میں مینز مڈل ویٹ میں نیوی کے تنویر احمد نے واپڈا کے کرار حسین کو، مینز ویلٹر ویٹ میں آرمی کے گل زیب نے بلوچستان کے ضیاالرحمان کو، دوسرے سیمی فائنل میں آرمی کے سیف المنان کو سندھ کے زاہد پٹھان کے خلاف واک اوور مل گیا جس کے بعد انہوں نے فائنل میں جگہ بنالی۔
مینز کے 80 کے جی کے سیمی فائنل مقابلوں میں نیوی کے حسنین نے کے پی ٹی کے حارث رشید کو اور آرمی کے زیشان علی نے پی اے ایف کے محمودالحسن کو 5 - 0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
پانچ روزہ نیشنل چیمپئن شپ میں مردوں کی 13 جبکہ خواتین کی 7 ویٹ کیٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں۔