روسی باکسر آرٹور بیٹربیف لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا دفاع کرنے میں کامیاب

Published On 30 January,2023 01:18 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) روسی باکسر آرٹور بیٹربیف اپنے برطانوی حریف فائٹر انتھونی یارڈے کو شکست دے کر لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹور بیٹربیف نے ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی ) ، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن ( ڈبلیو بی او ) اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن ( آئی بی ایف ) کے لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

ہفتہ کے روز لندن کے ویمبلے ایرینا میں ہونے والا مقابلہ 38 سالہ بیٹربیف نے اپنی 19ویں فتح کے ساتھ آٹھویں راؤنڈ میں ناک ڈاؤن کے ساتھ ختم کیا۔

فتح کے بعد بیٹریف کا کہنا تھا کہ ہر لڑائی مختلف ہوتی ہے، میں کسی کو مارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے لڑتا ہوں، اپنے حریف کی جانب سے کئے جانے والے ہر وار کیلئے مکمل تیار تھا، مجھے امید ہے اس کا مستقبل اچھا ہوگا۔

بیٹر بیف اب تک اپنے تمام 19 باکسنگ مقابلوں میں فتحیاب رہے ہیں جبکہ 31 سالہ یارڈے 25 مقابلوں میں سے 22 میں فتحیاب اور تین میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ 

Advertisement