لندن : (دنیانیوز) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان نے لڑکیوں کونامناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی۔
باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ وہ غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہے ہیں ۔
سابق باکسر نے ماڈل کو نامناسب پیغامات بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں ماڈل سمیرا کے ساتھ انکے روابط سامنے آئے تھے ۔
ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، اسے ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی بھی تعریف کی جبکہ ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے فریال سے اپنی شادی اور اُن سے ہونے والی تین بیٹیوں سمیت ازدواجی زندگی کو مجبوری ظاہر کیا ، تاہم سکینڈل سامنے آنے اور تحقیقات پر عامر خان نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی اہلیہ فریال سے معافی بھی مانگ لی ۔
خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔