لاہور : (دنیانیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کےمقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کی ۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی، ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے ، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔