اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے تحریری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا۔
اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد اورعدم اعتماد سے بچنے کیلئے پلان بنایا، سائفر سے متعلق سپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی، سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے، 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
بیان میں اعظم خان نے مزید کہا ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا 9مارچ کو سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی۔
اعظم خان نے بیان میں کہا شاہ محمود قریشی سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر معاملے پر اداروں کیخلاف مؤثر بیانہ بنانے کو کہا۔