لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل نے مقدمے پر سماعت کی۔
صنم جاوید سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔
عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔