اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے، سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی سابق وزیر اعظم پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔