لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ڈی سی آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔
عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10 اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرز نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔