اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر ساڑھے 11 بجے سماعت ہوگی۔
عدالت نے کیس میں بشریٰ بی بی کی آج تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے، جج محمد بشیر نے ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل طلب کر رکھے ہیں۔