چیئرمین پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، خیریت پوچھی، سہولیات بارے دریافت کیا

Published On 10 October,2023 06:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت اور سہولیات بارے دریافت کیا۔

حکام اڈیالہ جیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی تھیں، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی خیریت پوچھتی رہیں۔