کراچی : (دنیانیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں تحریک انصاف سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ کی ضمانت منظورکرلی۔
سٹی کورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے صدر ر حلیم عادل شیخ کے خلاف ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے فرار کروانے کی کوشش کی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 50 ہزارکے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔
خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس موبائل نذرِ آتش کرنے کے کیس میں ان کی ضمانت تاحال منظور نہ ہوسکی ہے ۔