کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں 9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔