سابق ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Published On 06 October,2023 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، اپنی صحت کے باعث ابھی سیاست بھی نہیں کروں گا، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے جو ملکی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے۔