راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
صداقت علی عباسی پر تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی، ایف آئی آر غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت درج کی گئی تھی، عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزار بے قصور ہے، پولیس کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔