راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرنل (ر) اجمل صابر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجمل صابر کو بدھ کی رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر پر 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر کو 25 ستمبر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، پولیس نے اجمل صابر کو دوبارہ کس مقدمے میں حراست میں لیا ہے اس کے تفصیل سامنے نہیں آئی۔