اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 9 اکتوبر کو اوپن کورٹ میں ہوگی۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست نمٹا دی، چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔