اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے کے کیس میں اسد عمر کی جانب سے دائر کیس ڈسچارج کرنے کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
انسداد ِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اسدعمر کی جانب سے دائر کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کئے، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے 24 اکتوبر کو دلائل طلب کرلئے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وکیل سردار مصرف نے اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔