لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجراء کی تقریب منسوخ کر دی۔
ترانے کے اجراء کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہونا تھی، سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی ہے۔