ٹریکٹر ٹرالیوں کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

Published On 17 October,2023 11:45 pm

وزیر آباد: (دنیا نیوز) دو مختلف حادثات میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

گنیانوالہ اڈہ احمد نگر روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شاہد الیاس جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔

جی ٹی روڈ ڈھونیکے پل کے قریب تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ میں معاذ نامی نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا بھائی وقاص اور دوست بلال شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔