ستلج ٹول پلازہ کے قریب آٹو رکشہ الٹ گیا، خاتون جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی

Published On 15 October,2023 06:44 pm

بہاولپور: (دنیا نویز) ستلج ٹول پلازہ کے قریب آٹو رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی گئی جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشے کو حادثہ ایکسل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، تیز رفتار رکشہ ایکسل ٹوٹنے کے بعد بے قابو ہر کر الٹ گیا۔

حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت عالیہ بی بی کے نام سے ہوئی، واقعہ میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔