ایم 9 موٹروے پر 6 مختلف گاڑیوں کے درمیان تصادم، 15 افراد زخمی

Published On 14 October,2023 10:53 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) نوری آباد ایم 9 موٹر وے پر 6 مختلف گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹروے پر تصادم کراچی سے حیدرآباد آنے والی 6 گاڑیوں کے درمیاں ہوا، حادثہ 3 کاروں، ایک مسافر کوچ، ایک مسافر وین اور ایک چھوٹے ٹرک کے درمیان پیش آیا، زخمیوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں محمد زمان، نور زادہ، علیشہ، رخسانہ، عبدالرحیم اور خدیجہ شامل ہیں، تنزیلہ، محمد عاطف، ردا، ذکیہ، عبدالرحیم ، شوکت اور ایاز سمیت دیگر افراد بھی حادثے میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔