ڈی آئی خان: انڈس ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

Published On 17 October,2023 01:19 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے نور والہ کے قریب الٹ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ بچہ، 2 خواتین اور رکشہ ڈرائیور شامل ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

زخمی افراد اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔