مظفر گڑھ: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 15 October,2023 06:56 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شاہ جمال روڈ پر مونڈکا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پردم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔