خیبر: کلاخیل کوئلہ کی کان میں حادثہ، 3 مزدور جاں بحق

Published On 15 October,2023 08:35 pm

خیبر: (دنیا نیوز) کلاخیل کوئلہ کی کام میں حادثے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں ٹرالی میں سوار تینوں مزدور موقع پر دم توڑ گئے۔

کوئلہ مائن ایسوسی ایشن کے عہدیدار غلام سخی نے تینوں مزدوروں کی حالت کی تصدیق کردی، جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے۔