انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے دارالخلافہ انقرہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں اتوار کے روز ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں ترکیہ کی پولیس نے 18 صوبوں میں کارروائی کے دوران کرد عسکریت پسند گروپ سے تعلق کے شبہ میں 90 افراد کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیا، دھماکے کی ذمہ داری کرد عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔