ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران اور ترکیہ کے صدور کو ٹیلی فون کر کے اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ کے دوران فلسطین اور اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں پر بمباری بند کرے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی اپنی گفتگو میں فلسطین کیخلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا، واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امن معاہدے کے بعد یہ پہلا رابطہ ہوا ہے۔