چنیوٹ: تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published On 29 November,2023 02:19 am

چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چنیوٹ کے علاقے جھنگ سرگودھا بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے باعث 13 سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔