سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے

Published On 29 November,2023 06:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے۔

پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ و دیگر شامل تھے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کرنے والوں میں علی مدد جتک، صابر بلوچ، چودھری یاسین، سردار عمر گورگیج و دیگر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر نیئر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر پیپلز پارٹی رہنما بھی صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود تھے۔

صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ایوب سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔