لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
شہبازشریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چودھری محمود الحق، پارٹی رہنماؤں رانا مبشر اور طلحہ برکی نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
سابق وزیراعظم نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا، رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو مبارک پیش کی، شہبازشریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا الحمدللہ! جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔