اٹک میں المناک ٹریفک حادثہ ، 3 خواتین جاں بحق

اٹک میں المناک ٹریفک حادثہ ، 3 خواتین جاں بحق

تفصیلات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب  ہائی ایس فورٹ سڑک کنارے کھڑی ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 6 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

ریسکیو کے مطابق ہائی ایس مونگ پھلی چننے والی خواتین کو لے کر جارہی تھی ، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیاہے ۔