الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کرے گا

Published On 30 November,2023 11:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آج شام تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کی اشاعت ہو جائے گی، حتمی ووٹر فہرستیں دسمبر کے آغاز میں آویزاں کر دی جائیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی تجدید شدہ فہرست تیار کر لی گئی ہے، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی 2 سے 3 روز میں کر دی جائے گی۔