پولیس افسران کی معافی منظور، پرویز الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

پولیس افسران کی معافی منظور، پرویز الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی غیر مشروط معافی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، دونوں پولیس افسران نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔