عام انتخابات: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے

Published On 05 December,2023 01:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔