بلاول بھٹو کی پیپلز ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شہداء کی قبروں پر حاضری

Published On 07 December,2023 05:58 pm

شانگلہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید سینیٹر شیر محمد خان کی قبر پر حاضری دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شہید حاجی بدیع الزماں کی قبر پر بھی فاتحہ پڑھی۔

بلاول بھٹو نے پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما شہید محمد داؤد کی قبر پر بھی حاضری دی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید سینیٹر شیر محمد خان، شہید حاجی بدیع الزماں اور شہید محمد داؤد کی پارٹی کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔