لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 09 December,2023 09:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چھٹیاں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔