لاہور: (دنیا نیوز) استحكام پاكستان پارٹی كی سینٹرل ایگزیكٹو كمیٹی كا اجلاس چیئرمین سیكرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔
اجلاس كی صدارت پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کی، اجلاس میں سیكرٹری جنرل آئی پی پی عامر كیانی،ایڈیشنل سیكرٹری جنرل عون چودھری، اسحاق خاكوانی، مركزی سیكرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاكٹر فردوس عاشق اعوان شریک ہوئیں۔
نعمان لنگڑیال، مراد راس، عمران اسماعیل، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، غلام سرور خان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، امین چودھری، شعیب صدیقی، چودھری ظہیرالدین، اجمل چیمہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں منزہ حسن، شعیب صدیقی، مامون جعفر تارڑ، وسیم رامے، راجہ یاور کمال، ہارون گل، رانا نذیر، رانا اسلم، رائے اسلم، دیوان عظمت، محمد شاہ کھگہ، قیصر مگسی، سجاد مہیس، ایاز نکئی نے بھی شرکت کی۔
شرکا نے آئندہ الیکشن کی حكمت عملی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں، اجلاس میں مختلف قومی اور صوبائی حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے آغاز میں پاک فوج کے شہداء كو خراج عقیدت اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا گیا، اجلاس میں پاک فوج پر دہشت گردوں كے حملوں كی بھرپور مذمت کی گئی۔