25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر بری

Published On 18 December,2023 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے 25 مئی 2022ء کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو کیس سے بری کر دیا۔

دونوں کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔