فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے باپ بیٹے کی صلح کروا دی۔
فیصل آباد سے ن لیگی رہنما میاں فاروق کی اپنے بیٹے میاں معظم کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی، نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے باپ بیٹے کی صلح کروائی اور میاں معظم کو والد میاں فاروق اور بھائی میاں قاسم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی۔
نواز شریف کی ہدایت پر میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والد اور بھائی میاں قاسم دونوں سے معذرت کر لی، میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والد کی مرضی کے بر خلاف پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی۔