آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

Published On 22 December,2023 11:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کراچی بلاول ہاؤس میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آصف علی زرداری اور فیصل واوڈ کی ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی جس میں سابق صدر سابق وفاقی وزیر سے شفقت کا اظہار کر رہے ہیں۔