نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے مرکزی چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں نوشہرہ سٹی، رسالپور اور جلوزئی بدرشی کے وفود سے ملاقاتوں میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی، غربت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، اقتدار کی باریاں بانٹنے والے پھر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، سابق حکمرانوں نے اقتدار کی خاطر عوام کو بے قوف بنایا، مخالفین کے پاس میرے خلاف غلط پراپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام باشعور، کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، ہماری جماعت کا منشور غریب عوام کی ترقی و خوشحالی ہے، کارکن گھر گھر جارکر عوام کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا ترقی خوشحالی اور امن کا منشور بتائیں۔