اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بروقت انتخابات کرواکر حکومت عوامی نمائندوں کے سپرد کی جائے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ ایک مضبوط مستقل سیاسی حکومت ہی مسائل کا دیرپا حل تلاش کرسکتی ہے، قومی اداروں اور ان کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے ہمارے معاشی مسائل زیادہ ہیں، کشمیر میں مودی کی آر ایس ایس کے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، نریندر مودی اور نیتن یاہو دونوں کیخلاف کورٹ آف جسٹس میں جانا چاہئے، جو لوگ ہماری فوج کو نشانہ پر رکھتے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے مزید کہا کہ جو دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر نفرت پیدا کررہے ہیں انہیں پکڑ کر پاکستان لایا جائے، عادل راجہ، حیدر مہدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے، نو مئی واقعات میں ملوث افراد کے الیکشن لڑنے پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔