توشہ خانہ سے تحائف وصول: احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

Published On 06 January,2024 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، احسن اقبال نے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت اثاثوں میں ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین و سینیٹ ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

احسن اقبال کے این اے 76 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے، اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔